کھیل

افغانستان کی بھارت کے گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم کی سہولتوں پر کڑی تنقید

افغانستان نے بھارت کے گریٹر نوئیڈا اسٹیڈیم کی سہولیات پر سخت تنقید کی ہے۔افغانستان بورڈ کے اہلکار نے نوئیڈا کے وینیوز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں بہت گڑبڑ ہے، دوبارہ اس مقام پر نہیں آئیں گے۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھی یہاں کی سہولیات سے خوش نہیں، ہم نے ان معاملات پر بہت پہلے بات کی تھی، ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔افغانستان بورڈ کے عہدیدار نے کہا کہ یہ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جو کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان واحد ٹیسٹ کے لیے نیوزی لینڈ کی بھارتی شہر نوئیڈا میں میزبانی کر رہا ہے۔
افغانستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا پہلا دن گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ضائع ہو گیا۔نوئیڈا میں سارا دن بارش نہیں ہوئی لیکن پہلے دن ٹاس نہیں ہوسکا، نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں تھا اور آؤٹ فیلڈ کو ڈھانپنے کے لیے مناسب سہولیات نہیں تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button