پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے اورعلی امین گنڈاپور نے پورا پنجاب گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا، بیرسٹر سیف کےبیان نے سب کوحیران کردیا

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے تمام رکاوٹیں عبور کیں اور پنجاب اور لاہور کا چکر لگا کر اپنا چیلنج پورا کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک کراس کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔ وزیراعلیٰ اٹک بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب میں گھومے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈا پور پہنچنے سے پہلے ریلی ختم کر دی، علی امین گنڈا پور نے چیلنج پورا کیا تو رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ روک دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے، کل پورا پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے لیے نکل آیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button