پاکستانکشمیر

آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button