سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم دنیش گناوردینا نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کیا ہے۔واضح رہے کہ مارکسی معاشی نظریہ کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کیا ہے۔55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا کو شکست دی اور اپنی جیت پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب ایک نئی شروعات کے ساتھ پورے ہوں گے۔
0 0 Less than a minute