دلچسپ و عجیب

چاند کے پیچھے چھپتے سیارے زحل کی ویڈیو وائرل

ہوائی: امریکی فوٹوگرافر کی ایک آتش فشاں پر چڑھ کر بنائی گئی چاند کے پشت پر چھپتے سیارے زحل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو گرافر اینڈریو مک کارتھی نے امریکی ریاست ہوائی میں موجود آتش فشاں ماؤنا پر چڑھ کر چاند کے پیچھے چھپتے سیارے زحل کے منظر کو عکس بند کیا۔اینڈریو مک کارتھی نے یہ ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر پوسٹ کی جہاں یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔عکس بندی کے متعلق اینڈریو کا کہنا تھا کہ وہ چاند کے پیچھے جاتے زحل کی عکس بندی کے لیے آتش فشاں پہاڑ ماؤنا کیا کے سب سے بلند مقام پر چڑھے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے 14 انچ ٹیلی اسکوپ کا استعمال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آتش فشاں پر جانے کا مقصد اچھا موسم تھا اور اس طرح انہوں نے بادلوں سے اوپر جا کر عکس بندی کی۔انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور اس کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button