پاکستانتازہ ترین

مولانا صاحب بہت ہوشیار ہیں، ان کے ساتھ ہمارا اتحاد برقرار رہے گاترامیم کیخلاف ہماری جدوجہد مولانا کیساتھ ہو گی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ترامیم کے خلاف ہماری جدوجہد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب بہت ہوشیار ہیں، ان کے ساتھ ہمارا اتحاد برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہ ترامیم لا رہے ہیں تاکہ انہیں جاری رکھا جائے، یہ آئینی نہیں بلکہ غیر آئینی ترامیم ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی پر ہمارا موقف ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا، حملہ نہیں کریں گے اور یہ ان کے لیے مناسب نہیں، ہمارے سیاسی مخالفین ہیں، وہ سیاسی مخالفین کی بات کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاست میں آپ ایک دوسرے سے معافی نہیں مانگتے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں ایسا ہوتا ہے، ایک دوسرے کا راستہ نہ روکیں، آگے بڑھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button