انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے کیا سیکھا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملنے والے مشوروں کے بارے میں بتایا۔ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے بات چیت کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹ X پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے مداحوں کے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔اداکارہ کے ایک بھارتی مداح نے اس سیشن کے دوران پوچھا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ میں کام کر کے کیا سیکھا؟ماہرہ خان نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں خوشیوں کو ایک موقع دیں۔ایک اور مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ کو سٹار یا اداکارہ کون ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میرے پسندیدہ ساتھی اداکار بہت ہیں لیکن مجھے احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ جو 2017 میں جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button