دنیا

لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا، عباس عراقچی

لبنان میں اسرائیل کے حملوں پر سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں ایران نے کہا ہے کہ اگر لبنان میں بھرپور جنگ ہوئی تو ایران لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں، سلامتی کونسل کو امن و سلامتی کی بحالی کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کے لیے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ لبنان اسرائیل جنگ پر ایک ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یہ دوسرا اجلاس ہے۔ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس فرانس کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس 20 ستمبر کو لبنان میں پیجر اور کمیونیکیشن ڈیوائس دھماکوں پر ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button