پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےآج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازآج ملک بھر میں ادا کی جائے گی، جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنوں کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف شاہراہوں پر احتجاج کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا۔کہ دنیا بھر کے عوام ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں، عوام لبنان اور فلسطین کی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے بنائی گئی تھی، لیکن اب یہ لوگ غالب رہے تو عوامی ریلیف لینے پر مجبور ہوں گے، عوام کا صبر جواب دے گیا، یہ لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ جماعت اسلامی انتشار نہیں چاہتی، اسی لیے عوام کو منظم کرکے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام مکمل اتحاد کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کے لیے متحرک ہوں۔ عوام کو قیمتوں میں فوری ریلیف دینے کے لیے کہا گیا کہ حکومت آئی پی پیز کے ٹھیکے ختم کرے، زمینداروں پر ٹیکس لگائے اور تنخواہ دار طبقے اور تاجروں کو ٹیکس میں ریلیف دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button