بڑی خبر

جنید صفدر کی شادی کی تقریبات، اہلیہ کی انٹری کی نئی ویڈیوز وائرل

اب جنید صفدر کی اہلیہ کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں انھیں خواتین کے ہمراہ پھولوں کی چاؤں میں اسٹیج تک لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے:پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے سے قبل لاہور میں شادی کی تقر یبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔اب جنید صفدر کی اہلیہ کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں انھیں خواتین کے ہمراہ پھولوں کی چھاؤں میں اسٹیج تک جاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیوز میں جنید صفدر کی اہلیہ سلور رنگ کا لہنگا پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ایک دوسری ویڈیو میں جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف کو خواتین کا ہاتھ تھامے اسٹیج تک جاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس ویڈیو میں عائشہ کو سرخ لہنگے میں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک تقریب میں عائشہ سیف کو سلور جبکہ دوسری تقریب میں انھیں لال لہنگا پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔’میرے نیہر سے آج مجھے آیا’، بیٹے کی شادی میں مریم کا روایتی گیت گانے کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مریم اور دیگر خواتین کو مہندی کی پلیٹیں اٹھائے جاتا دیکھا گیا تھا اور اس دوران مریم نواز شادی بیاہ میں گایا جانے والا روایتی گیت ‘میرے نیہر سے آج مجھے آیا یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں’ گاتے بھی سنا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button