پاکستانتازہ ترین

آئینی اصلاحات کا ایجنڈا اچانک نہیں اٹھابلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نائب وزیراعظم نے بالآخر بڑے راز سے پردہ چاک کردیا

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئینی اصلاحات کا ایجنڈا اچانک پیدا نہیں ہوا، میثاق جمہوریت پر 2006 میں دستخط ہوئے، میثاق جمہوریت میں عدالتی اصلاحات کے نکات شامل تھے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی مولانا فضل الرحمان نے بھی میثاق جمہوریت کی حمایت کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کے معاملے پر کہا تھا۔کہ انہیں اس پر غور کرنے کے لیے وقت درکار ہے، آئینی ترمیم پر بحث روک دی اور مولانا فضل الرحمان کا مؤقف قبول کیا۔ وہ نہیں جانتے کہ عرفان صدیقی نے آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی تاریخ کس بنیاد پر دی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل 63 اے کا عدالتی فیصلہ غلط ہے تو اسے ٹھیک کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button