ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 روز قبل امریکا سے واپسی پر لندن میں رکے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف لندن میں 3 روزہ قیام کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ عالمی رہنماؤں کی جانب سے واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سمیت کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی۔



