اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی، چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ستمبر میں جمع کیے گئے ٹیکس ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔



