انٹرٹینمنٹ

دوستوں نے دھوکا دیا، ڈراموں کے گانے لکھوائے، کریڈٹ نہیں دیا: جویریہ سعود

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ ڈراموں کے او ایس ٹی لکھے لیکن کسی نے کریڈٹ نہیں دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیرئیر کی سمت اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے کچھ نہیں مانگتی، جو میرے لیے بہتر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ خود دیتا ہے۔اس منطق کے پیچھے نظریہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ اللہ سے دنیاوی چیزیں مانگنا اس سے مانگنے سے بہتر ہے۔ بس مجھے وہی دے دو جو میرے لیے بہتر ہے، جو تم نے میرے لیے چنا ہے، میں اس کی رضا سے خوش ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انسان اپنے دوستوں کے دھوکے سے ہی سیکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button