پاکستان

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، آئینی پیکج کے خلاف بار ایسوسی ایشنز کا بڑا فیصلہ،تفصیلات جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد کی 3 نمائندہ بار ایسوسی ایشنز، اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے وفاقی حکومت کے مجوزہ آئینی پیکیج کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ تینوں نمائندہ بار ایسوسی ایشنز نے آئینی پیکج کو مسترد کر دیا۔اور آئینی پیکیج کے خلاف 7 اکتوبر کو صبح 11 بجے آل پاکستان وکلاء کنونشن منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ علیم عباسی نے کہا کہ ہم انہیں نہ صرف مسترد کریں گے بلکہ انہیں روکنے کے لیے مزاحمت بھی کریں گے، مخصوص شخصیات، مخصوص سیاسی جماعتیں اور بدنیتی پر مبنی ترامیم کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں نے بھی ترامیم روکنے کے لیے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد بار کونسل کے علیم عباسی نے کہا کہ ان ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کے پاس سیشن جج سے زیادہ اختیار نہیں ہے۔ ہو جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button