Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43 بی سترہ ملٹی گارڈن میں پراپرٹی ڈیلر پہ مخالفین کاحملہ فائرنگ،مقدمہ درج - Dailyghaznavi
بی سترہ ملٹی گارڈن میں پراپرٹی ڈیلر پہ مخالفین کاحملہ فائرنگ،مقدمہ درج
ایجنٹس ایسوسی ایشن پروگریسو اتحاد گروپ کے عاطف جمیل بٹ نے نورزادہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عاطف جمیل بٹ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے پر مخالف پر قاتلانہ فسطائیت کی بد ترین مثال ہے۔ پولیس نورزادہ کی طرف سے ایف آئی آر میں نامزد افراد کو فوری گرفتار کرکے مکمل تفتیش کرے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ خیال رہے ک بتول اسٹیشن بی سترہ اسلام آباد کے رہائشی نورزادہ ولد زاہد حسین نے تھانہ گولڑہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ بی سترہ اسلام آباد میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا کام کرتے ہیں گذشتہ رات تقریبا سوا آٹھ بجے وہ اپنے آفس سے نکل کر جارہے تھے کہ الفلاح ہسپتال روڈ پر چار سے پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار آٹھ سے نو مسلح نوجوانوں نے انکی گاڑی کو زبردستی روک لیا اور کہا کہ آج تمہیں سردار طاہر کی مخالفت کا مزہ چکھاتے ہیں جس کے بعد انہوں نے انہیں گاڑی سے زبردستی نکال کر ڈنڈے سے مارنا شروع کر دیا اس دوران ایک لڑکے نے ان پر سیدھا فائر کیا جو انکی ٹانگ پر لگا جس پر بھاگ کھڑے ہوئے۔ حملہ آوروں نے پیچھے سے مزید کئی فائر کئے تاہم خوش قسمتی سے اندھیرا ہونے کے باعث وہ اس سے محفوظ رہے جس پر حملہ آور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نور زادہ نے درخواست میں مزید کہا کہ اس پہلے بھی سردار طاہر محمود ویڈیو میں انہیں دھمکیاں دے چکا ہے۔ وجہ عناد گذشتہ دنوں اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے انتخابات میں سردار طاہر سے مخالفت ہے جس کا بدلا لینے کیلئے انہوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کروایا ہے۔ پولیس نے قانون کی دفعات 324۔ 148 اور 149 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ عطا جمیل بٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز سے اپیل کی کہ وہ اس کیس کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔