Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پدھار سیکٹر کا دورہ - Dailyghaznavi
موسم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پدھار سیکٹر کا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھار سیکٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔بیان کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی اوران سے بات چیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button