پاک فضائیہ اس وقت سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے ریلیف اور بحالی کا کام بھی زوروں پر ہے۔
پاک فضائیہ کی ایئر موبلٹی کمانڈ نے ہیلی کاپٹرز اور C-130 طیاروں کی 89 پروازوں کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ ان علاقوں تک امدادی سامان پہنچایا گیا جن تک زمینی راستوں سے رسائی ممکن نہیں ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 795 خیمے، 42491 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 146726 بنیادی اشیائے خوردونوش کے راشن بیگ اور 82806 پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔ مزیدبرآں اب تک پاک فضائیہ کی جانب سے 16 ٹینٹ سٹیز اور 41 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں مفت رہائش اور خوراک کی فراہمی کے علاوہ 14822 مریضوں کا پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے مفت طبی معائنہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
0 0 1 minute read



