Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کا خواہشمند ہے، وزیراعظم کا مودی کو خط - Dailyghaznavi
موسم

پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کا خواہشمند ہے، وزیراعظم کا مودی کو خط

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کا خواہشمند ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، پاکستان انڈیا کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کو جوابی خط لکھا، نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا کہ میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد، ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطہ میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button