اسلام آباد(نیو زڈیسک)ضلع بارکھان میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بارکھان شہر کے نواحی علاقے میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں او ر زخمیوں کو سول اسپتال بارکھان منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
0 0 Less than a minute



