پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری اور مرزا عاصم بیگ جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف نے کہا کہ وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، 12 بجے تک کا وقت دیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے کہا کہ انہوں نے گواہان کی لسٹ عدالت میں پیش کرنی تھی، جج ہمایوں دلاور نے کہا آپ نے عدالت میں آج گواہان کی لسٹ پیش نہ کی تو آپ کا رائٹ ختم کردیں گے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button