Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
قومی ٹیم کی برسبین میں ٹریننگ سیشن کی تصاویر وائرل - Dailyghaznavi
موسم

قومی ٹیم کی برسبین میں ٹریننگ سیشن کی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم نے آج گابا برسبین میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ قومی اسکواڈ نے آج برسیبن میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے محض 2 اوورز کروائے گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم کا آرام کا موقع دیا گیا تھا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button