پاکستان

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان گرفتار، پولیس شیخ رشید کو پکڑنے میں ناکام

راولپنڈی:پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کر لیا جبکہ شیخ رشید کو پکڑنے میں ناکام رہی۔بتایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لال حویلی میں چھاپہ مارا لیکن شیخ رشید کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button