Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
سعودی ولی عہد طبی مسائل کے باعث عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے - Dailyghaznavi
موسم

سعودی ولی عہد طبی مسائل کے باعث عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان اگلے ماہ الجزائر میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد کو ڈاکٹرز نے طویل فضائی سفر نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔فرمان میں کہا گیا ہے کہ محمد بن سلمان کے کان میں تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹروں نے طویل فضائی سفر سے منع کیا ہے۔سعودی ولی عہد کو اگلے ماہ الجزائر میں عرب لیگ اجلاس میں شرکت کرنی تھی تاہم اب عرب لیگ اجلاس میں سعودیہ کی نمائندگی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button