Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل - Dailyghaznavi
موسم

عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔عمر اکمل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں عمر اکمل اسپتال کے بیڈ پر لیتے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔عمر اکمل کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ طبیعت کی خرابی کے حوالے سے ٹوئٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا اور اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے عمر اکمل کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ عمر اکمل نے ایک روزہ کرکٹ میں آخری بار 31 مارچ 2019 کو آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جب کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 7 اکتوبر 2019 کو لاہور میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button