قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں گروپ اسٹیج میں ارجنٹینا جیسی بڑی ٹیم کو شکست دینے کے بعد فوری سعودی عرب کھلاڑی سربسجود ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سعودی کھلاڑیوں کی سجدہ کرنے کی تصاویر بہت تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
سعودی کھلاڑیوں نے گول اسکور کرنے کے بعد اور پھر میچ کے اختتام پر بھی سجدہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔
سعودی عرب کا ورلڈکپ میں اس اہم فتح کا اسکور 1-2 رہا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا ہے ۔
0 0 Less than a minute



