موسم

پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے قطر کا دورہ

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس تبوک نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے دوحہ، قطر کا دورہ کیا۔ دوحہ پہنچنے پر قطری امیری بحریہ اور قطر میں پاکستانی سفار تخانے کے حکام نے پی این ایس تبوک کا پرتپاک استقبال کیا۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران کمانڈر قطر امیری نیوی میجر جنرل عبداللہ حسن السلیطی نے پی این ایس تبوک کا دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس تبوک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم ڈومین میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر امیری بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پرجہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ 22 کے محفوظ اور کامیاب انعقاد پر قطر کے عوام کے لیے بالعموم اور قطری بحریہ کے لیے بالخصو ص نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی این ایس تیمور کے حالیہ دورے سے قطر کے ساتھ موجود ہ سفارتی اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنر(نیوی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button