اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان، وزیراعظم نے بالآخر پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں آئندہ جمعہ تائیس دسمبر کو تحلیل کرنے کا اعلان کیاتھا۔ جسکے بعد شہبا ز شریف نے اپنی جما عت کا انتہائی اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شہبا ز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں پارٹی کے اہم رہنما اور مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔ اجلاس میں عمران خان کے اعلان اور اتحادیوں کے معاملات پر غور کیاجائیگا، اور اسمبلیاں بچانے کیلئے قانونی اور آئینی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر بات کی جائیگی۔ یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اجلاس میں آئینی اور قانونی ماہرین بھی شریک ہونگے۔ جبکہ اس مشاورت کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائیگی۔
0 0 1 minute read



