اہم خبرکھیل

شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے حرم شریف سے اپنے مداحوں کے لئے احرام باندھے لی گئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں الحمدللہ لکھا۔صارفین کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللّٰہ کو کندھے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button