کاروبار

جاپانی کمپنی نےبھی پاکستان کو سستا پیٹر ول اور ایل این جی فروخت کرنے پیشکش کردی

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپانی کمپنی نے سفیر کے ذریعے پاکستان کو مارکیٹ سے 35 فیصد سستی ایل این جی اور پیٹرول فروخت کرنے پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق جاپان کی معروف ٹریڈنگ کمپنی نے پاکستان کو روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں فروخت کرنے کی پیشکش کی اس حوالے سے جاپانی کمپنی کے نمائندے کی ٹوکیو میں پاکستانی سیفر کو پیشکش، نمائندے نے جاپان میں پاکستانی سفیر کو تیل اور ایل این جی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ،کمپنی کے پاس روسی تیل اور نائجیریا کی ایل این جی فروخت کرنے کا لائسنس ہے ،اگر حکومت پاکستان تیل و گیس کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تو جاپانی کمپنی عالمی مارکیٹ سے 35 فیصد کم میں یہ دونوں اشیاء پاکستان کو فروخت کرسکتی ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اس پیشکش پر غور کرسکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button