اہم خبر

قومی اسمبلی نے بھی سپریم کور ٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا ، وزیراعظم اور کابینہ فیصلے پر عمل نہ کرنے کا مطالبہ

 

اسلام آباد(غزنوی نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کاہواجس میںبی این پی کے رہنما خالد مگسی نے انتخابات کیس سے متعلق فیصلے کے خلاف قراداد پیش کی،اراکین اسمبلی نے   متفقہ طور پر قرارداد کو منظور کرلیا ،پاکستان تحریک انصاف اراکین اسمبلی محسن لغاری اور محمود باقی مولوی نے قرارداد کی مخالفت کی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اکثر حلقوں نے بھی فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیاتھا لیکن اِسے منظور نہیں کیاگیا، اکثریت پر اقلیت کو مسلط کردیا گیا ہے، تین رکنی اقلیتی بینچ کے فیصلے کو پارلیمان مسترد کرتی ہے اور آئین و قانون کے مطابق اکثریتی بینچ کے فیصلے کو نافذالعمل قرار دیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button