اسلام آباد(غزنوی نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کاہواجس میںبی این پی کے رہنما خالد مگسی نے انتخابات کیس سے متعلق فیصلے کے خلاف قراداد پیش کی،اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر قرارداد کو منظور کرلیا ،پاکستان تحریک انصاف اراکین اسمبلی محسن لغاری اور محمود باقی مولوی نے قرارداد کی مخالفت کی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اکثر حلقوں نے بھی فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیاتھا لیکن اِسے منظور نہیں کیاگیا، اکثریت پر اقلیت کو مسلط کردیا گیا ہے، تین رکنی اقلیتی بینچ کے فیصلے کو پارلیمان مسترد کرتی ہے اور آئین و قانون کے مطابق اکثریتی بینچ کے فیصلے کو نافذالعمل قرار دیتی ہے۔