اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمرزمان کائرہ نے کہا کہ فل کورٹ بنائیں، پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی نہیں چاہتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے حکومت نے ہم سے کوئی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔ ملک مزید سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، سب کو ڈائیلاگ کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے ۔
0 4 Less than a minute