راولپنڈی اسلام آباد کے ٹی وی , ریڈیو اور اسٹیج کے فنکاروں پر مشتمل فنکار لیگ ٹورنامنٹ 2023 میں میوزیشن 11 کی ٹیم نے بنا کسی نقصان کے ساڑھے تین اوورز میں 32 رنز کا ٹارگٹ مکمل کرتے ہوئے میدان مار لیا, جب کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والی پوٹھوہار 11 کی ٹیم فقط 31 رنز بنا کر 8 کھیلاڑیوں کے نقعصان پر ناکام رہی۔
گزشتہ شب راولپنڈی آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام فنکار لیگ ٹورنامنٹ 2023 کا انقعاد حشمت علی کالج کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں کیاگیا, جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے ٹی وی، اسٹیج اور ریڈیو کے فنکاروں نے نہایت جوش و ولولہ سے حصہ لیا, فنکار لیگ ٹورنامنٹ 6 ٹیمیوں پر مشتمل تھا,6 اوورز پر مشتمل6 میچ کھیلے گئیے,ڈولفن کمیونیکیشن کی ٹیم کو آل پاکستان چائینیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر و ڈولفن کمیونیکیشن کی سی ای او عاصمہ اسماعیل بٹ اور سلمان سنی نےلیڈ کیا, سٹارز 11کی ٹیم کو کیپٹن ارشد خان, پنڈی 11 کی ٹیم کو نصیر خواجہ, میوزیشن 11 کی ٹیم کو کیپٹن زاہد, ٹاپ سٹارز کی ٹیم کو کیپٹن عمر کمال ,اور پوٹھوہار 11 کی ٹیم کو کیپٹن انجم عباسی نے لیڈ کیا ,ٹورنامنٹ کے دوران کھیلاڑیوں میں نہایت جوش و خروش پایا گیا, اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئیے شائقین نے نعرے لگا کر کھیلاڑیوں کے جوش و جذبہ کو خوب گرمایا, پہلا میچ پوٹھوہار 11 نے پنڈی 11 سے,دوسرا میچ میوزیشن 11 نے سٹارز 11 سے, تیسرا میچ ڈولفن سٹرائیکرز نے ٹاپ سٹارز کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے جیت لیا,سیمی فائنل ڈولفن اور پوٹھوہار11 کے مابین کھیلا گیا, کیپٹن انجم عباسی کی ٹیم پوٹھوہار 11 نے ڈولفن سٹرائیکرز کی ٹیم کو 58 رنز سے مات دےکر سیمی فائنل جیت لیا,جب کہ فائنل میچ پوٹھوہار 11 اور میوزیشن 11 کے مابین کھیلا گیا,31 رنز بنا کر 8 کھیلاڑیوں کے نقعصان پر پوٹھوہار 11 نے اپنی اننگز مکمل کی,میوزیشن 11 نے بنا کسی نقصان کے ساڑھے تین اوورز میں ٹارگٹ مکمل کرتے ہوئے فائنل میچ جیت لیا۔ اس موقع پر آل پاکستان چانئیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کی صدر و ڈولفن کمیونیکیشن کی سی ای او عاصمہ اسماعیل بٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم میوزیشن 11 کو 25000, پوٹھوہار 11 کی ٹیم کو 15000 جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنےوالی ٹیم ڈولفن سٹرائیکرز کو 10,000 کے نقد انمام سے نوازا , بعد ازاں عاصمہ اسماعیل بٹ نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے, آج کے کامیاب فنکار لیگ ٹورنامنٹ میں شامل فنکاروں کی بہترین کارکردگی نے یہ ثابت کردیا کہ فنکار فقط ٹیلی ویژن , ریڈیو اور اسٹیج پر ہی نہیں , کھیل کے میدان کو سجانے کا ہنر بھی باخوبی جانتے ہیں۔
0 6 2 minutes read