اہم خبر

پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز فراہمی کی تحریک قومی اسمبلی نے مسترد کردی کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کیے جانے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میںوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی،جس میں21 ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا
اجلاس کل 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ازخود نوٹس سے شروع ہونے والے مقدمے میں2 جج صاحبان الگ ہو گئے،4 جج صاحبان نے پٹیشن مسترد کر دی۔
قومی اسمبلی نے پچھلے اجلاس میں خیبرپختونخوا اورپنجاب انتخاب کے حوالے سے قرارداد منظور کی، انتخاب ایک ہی دفعہ ہونے جمہوریت مضبوط ہوگی

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ، سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک سے کونسولیڈیٹڈ فنڈ سے رقم نکالنے کا حکم دیا تھا، کسی ایک شخص کو معاشی مشکلات کے باوجود خوش کرنے کیلئے الیکشن کروانے کا فیصلہ دیا گیا
معاملے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے غور کیا، قائمہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ نے معاملہ قومی اسمبلی کو بھیجا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button