پاکستان

ایل او سی کے قریب پاکستان زندہ باد ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے

چناری(نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول سے ملحقہ وادی لیپہ میں ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی بشیر عالم اعوان کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی.پاک فوج اور اداروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی. وادی لیپہ پاکستان ذندہ باد / پاک فوج ذندہ باد ریلی مین بازار لیپہ، احاطہ عدالت سے تکبیر چوک لیپہ تک نکالی گئی. پاکستان زندہ ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی شرکاء نے پاک فوج سے بھر پور اظہار یک جہتی کیا. وادی لیپہ پاکستان زندہ باد ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جس میں ممبر ڈسٹرک کونسل ، ممبر لوکل کونسل لیپہ ، انجمن تاجران لیپہ، سول سوسائٹی، وکلاء ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف کالجز کے بچوں سمیت صحافی برادری کی شرکت.وادی لیپہ پاکستان زندہ باد ریلی میں شرکاء نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی کمال حکمت عملی کو سلام پیش کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا. وادی لیپہ پاکستان ذندہ باد ریلی سے ممبر ڈسٹرک کونسل بشیر عالم اعوان، ممبر لوکل کونسل لیپہ محمد صدیق شیخ، ڈاکٹر عبد الرحمن ساغر، انور اعوان، احسان الحق شامی ایڈووکیٹ، منیر نمبردار، عزیر میر، عارف مغل، خورشید الحق سمیت دیگر شرکاء ریلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا بھی مطالبہ کیا.اس دواران لیپہ میں مکمل پیہہ جام بھی رہا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button