کاروبار

پاکستانی عوام کو 1000وولٹ کا جھٹکا، جولائی سے بجلی 5 روپے مزید مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد:مہنگائی سے پسی عوام کو 1000وولٹ کا جھٹکا، یکم جولائی سے بجلی 5 روپے مزید مہنگی کرنے کی تیاری، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ ماہ یکم جولائی سے بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے پر غور کررہی ہے کیونکہ نئی مالی سال کے دوران بجلی خریداری(پی پی پی) کی ادائیگیاں 3 ٹریلین روپے سے تجاوز کرجائیں گی۔جبکہ ٹیرف میں 4 سے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی مجوزہ ری بیسنگ مختلف مفروضوں پر مبنی جس میں روپے کی قدر میں مزید کمی بھی شامل ،مالی سال 2023-24 کی آخری سہ ماہی کے دوران یہ 382 روپے فی ڈالر تک پہنچ جائے گی جبکہ رواں مالی سال کے دوران یہ تخمینہ 180 روپے یا 190 روپے فی ڈالر تھا۔ڈسکوز حکام نے بھی نئے مالی سال کیلئے 600 ارب روپے سے زائد کی محصولات کی ضروریات کا بھی مطالبہکردیا۔پاکستانی روپے کی قدر میں بڑٖی کمی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے کم ریکوری، نیپرا کے اہداف کے مطابق نقصانات میں کمی میں ناکامی کی وجہ سے ملک کا گردشی قرضہ پہلے ہی 2.5 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے۔ قرض دہندگان ملک کے توانائی کے شعبے کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button