پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پرایرانی نیوی کے کمانڈر نے یادگارِشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی جس کے بعد نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کروایا گیا۔
د ازاں، ایرانی بحریہ کے کمانڈرنے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولنگ کے ذریعے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ معزز مہمان نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر کو پاک بحریہ کے استعدادکار اور ذمہ داریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈرکے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بحری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنر(نیوی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button