کشمیر

راولپنڈی میں آزاد کشمیر کے جج کے قتل میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

راولپنڈی( )تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں پولیس پارٹی پر 05 ملزمان کی فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک، دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،ہلاک ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی،ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں واردات کے دوران فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کر دیا تھا، اہم مقدمہ کی تفتیش کے مطابق ہلاک ڈاکو نور آغا نے ہی واردات کے دوران فائرنگ کر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو دیکھ کر پولیس موبائل چیک کرنے کی غرض سے رکی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں واردات کے دوران فائرنگ کر کے آزاد کشمیر کے معزز جج سردار امجد اسحق کو قتل کر دیا تھا۔ ہلاک ڈاکو نور آغا کو ہسپتال میں مقتول جج کے بیٹے نے بھی شناخت کر لیا ہے، واقعہ میں ہلاک ڈاکو کا ایک ساتھی فرہاد قبل ازیں زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا جو 10 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خطرناک گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں، گینگ کے دیگر ارکان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button