کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، مشعال ملک

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، الیکشن میں کشمیریوں کا ٹرن آؤٹ پہلے سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں، 15 ممالک کے سفارت کاروں کو بلایا گیا ہے۔کشمیر میں الیکشن کی نگرانی کے لیے جو مبصرین موجود ہیں وہ بھی ایک ڈرامہ ہے، ایسے انتخابات جو ہر چند سال بعد ہوتے ہیں، کشمیریوں نے اس میں کبھی حصہ نہیں لیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔ یہ کیا جائے کہ فلسطین میں جس طرح کے حالات چل رہے ہیں ویسے ہی کشمیر میں ہیں، کشمیر کا سرخ چوک آزادی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی ہو رہی ہے، بابری مسجد کو گرا کر وہاں مندر بنایا گیا ہے، آر ایس ایس بم بنانے کی فیکٹری ہے۔ مقبوضہ کشمیر قبرستان بنا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو پھانسی دینا چاہتا ہے، کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ اقوام متحدہ میں حل نہیں ہو رہا، پورا جنوبی ایشیا اس جنگ کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button