اہم خبر

پنجاب الیکشن ٹریبونلز کیس: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم، الیکشن کمیشن کی اپیل منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ فیصلہ پڑھ کر سنایا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھے۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ کرنے کو خاطر میں نہیں لایا۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تنازع آئینی اداروں کے درمیان ہو تو محتاط رویہ اپنایا جائے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کسی بھی فورم پر عدالتی نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button