پاکستان

تقسیم، تنازعات اور انتشار کے باعث قوم آگے نہیں بڑھ سکتی،پروفیسراحسن اقبال

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے لینا عزت کی بات نہیں ماضی کی سیاسی مشکلات اور نااہلی سیاسی قیادت کے منفی سیاسی روئیے نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے سامنے لاکھڑا کیا ۔ کرکٹ میں کیچ چھوٹ جائے تو کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ،سی پیک کے حوالے سے پاکستان کو فٹ بال جتنی بڑی گیم کاکیچ ملا تھا مگرماضی کی نااہل سیاسی قیادت نے سی پیک منصوبے پر کام چھوڑدیا تھا۔ جس کی وجہ پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تقسیم، تنازعات اور انتشار سے ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،پاکستانی قوم فیصلہ کر لے تو پاکستان 10 سال میں کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گا۔پاکستان نے زراعت، کان کنی، آئی ٹی، ترقی انسانی وسائل کی بنیاد پر ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے،پاکستان کی برآمدات، توانائی، ماحول، ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ہے،پاکستان کے نوجوانوں اور خواتین کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے،وژن 2047ء تک پاکستان کو پہلے 15 ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button