اہم خبرپاکستان

جسٹس مسرت ہلالی نے بطورجج سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاچیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی ۔جسٹس مسرت ہلالی 3 سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات ادا کریں گی۔ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہیں۔جسٹس مسرت ہلالی کسی بھی ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بننے والی پہلی خاتون ہیں ۔جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی ۔جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں جسٹس عاءشہ ملک کے بعد تعینات ہونیوالی دوسری خاتون جج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button