بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو لیڈی کانسٹیبل نے تھپڑ مار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر کنگنا رناوت کے ماضی کے بیان کی وجہ سے پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والی سیکیورٹی اہلکار کلوندر کور نے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے احتجاج سے متعلق اداکارہ کے ایک پرانے بیان سے ناراض تھیں۔خاتون اہلکار کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بیان دیا تھا کہ کسان 100 روپے کے لیے احتجاج پر بیٹھے ہیں، کیا اداکارہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ جب کنگنا رناوت نے یہ بیان دیا تو میری والدہ احتجاج کر رہی تھیں۔
0 1 Less than a minute