کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، اسکاٹ لینڈ نے مقررہ ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گروپ بی کی دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں آمنے سامنے ہوئیں، جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔سکاٹ لینڈ نے ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، مائیکل لیسک کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان رچی بیرنگٹن 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، مائیکل لیسک نے 35 رنز، مائیکل جونز نے 26 اور برینڈن میک مولن نے 19 رنز بنائے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button