اہم خبرتازہ ترین

محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان تشکیل: افغان مہاجرین کو کیمپ تک محدود رکھنے کا فیصلہ

محرم الحرام کی سیکیورٹی پلان تشکیل: افغان مہاجرین کو کیمپ تک محدود رکھنے کا فیصلہ

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی کے لیے 14 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ جلوس کے راستوں کے قریب عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے۔ترجمان پشاور پولیس کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، شہر میں داخل ہونے والے افراد کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق شہر میں سرائوں، گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں قیام پذیر افراد کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔بکتر بند گاڑیاں حساس مقامات کے قریب موجود ہوں گی، آر آر ایف، اے ٹی ایس، کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ افغان مہاجرین کو کیمپ تک محدود کرنے اور ان کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ محرم کے آخری دنوں میں اندرون شہر تمام افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button