اہم خبرگردونواحموسم

گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کا زور توڑ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، رات گئے شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شالیمار، گڑھی شاہو، مال روڈ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، ساندہ، اسلام پورہ اور گردو نواح میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش اور طوفان کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، مریدکے، گوجرانوالہ، اٹک، وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل چھائے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بارش کے بعد سڑکیں ندیوں اور نہروں کا روپ دھارنے لگیں۔ اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں تلہ گنگ، میانوالی، نارووال، ڈسکہ، نوشہرہ ورکاں، چونیاں، عیسیٰ خیل، فاروق آباد، شاہکوٹ ننکانہ صاحب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ ان کے مطابق بارش کپاس کی فصل کے لیے بہت سود مند ثابت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button