اہم خبرپاکستانتازہ ترین

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوامی پاکستان پارٹی کا آغاز کر دیا۔ شاہد خاقان کہتے ہیں کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ الیکشن ہار چکے ہیں، حکمرانوں کو کسی چیز کی پرواہ نہیں، دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ "عوام پاکستان پارٹی” کوئی روایتی جماعت نہیں ہے، یہ ایک نظریہ ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی وزارتیں مل سکتی ہیں لیکن ایسی وزارتوں کا کیا فائدہ جو عوام کا کچھ بھلا نہیں کرتیں۔ ہم پاکستان کا نظام بدلنا چاہتے ہیں۔ موجودہ نظام صرف اشرافیہ کے مفادات کا خیال رکھتا ہے۔ یہ نظام کسی غریب کو آگے نہیں بڑھنے دیتا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک بھر میں 26 ملین بچے سکول کی سطح پر تعلیم سے محروم ہیں۔ 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ خوراک اور غذائیت کی کمی کے باعث لاکھوں بچے ذہنی طور پر معذور ہو جاتے ہیں۔ بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں تو ملک کا مستقبل بھی محفوظ نہیں۔ ہم بچوں کی اموات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ میں صرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ٹیکس ہے، 2 ہزار ایکڑ زمین رکھنے والوں پر کوئی ٹیکس نہیں۔ متوسط ​​طبقے کو ختم کیا جا رہا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکمران شکاری ہیں اور عوام شکار۔ بجٹ میں حکمرانوں کی ترجیحات واضح ہو گئیں۔ کیا ایسٹ انڈیا کمپنی حکومت کے زیر انتظام ہے؟ ہم ایسا پاکستان نہیں مانتے جہاں ظلم ہو رہا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button