دنیا

رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا

رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دیدیا

برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگیا ہے اور کاغذات نامزدگی آج سے 29 جولائی تک جمع کرائے جاسکیں گے، ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لیے امیدواروں کو 10 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہوگی جب کہ ایک حتمی 2 امیدواران ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نئے سربراہ کے انتخاب تک بطور قائم مقام قیادت کریں گے۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما کا انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button