کاروبار

اقتصادی ترقی کیلیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا، وزیر صنعت و پیداوار

اقتصادی ترقی کیلیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا، وزیر صنعت و پیداوار

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے، اس لیے برآمدات بڑھائی جائیں۔ وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جبکہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہی ہے۔ ہم صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اگر حکومت بجلی کے نرخوں میں ریلیف دے تو تاجر برادری 60 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کر سکتی ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں کو علاقائی ممالک کے برابر لایا جائے، آئی ایم سے نجات اور ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے صنعت کاری کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button